سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے لیپ ٹاپ کے اندر رینگتی چیونٹی کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جسے دیکھ کر لوگ مضحکہ خیز تبصرے کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آدتیہ نامی صارف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر 17 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ شئیر کی جسے 5 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔
ویڈیو میں آدتیہ نے اپنے لیپ ٹاپ کی اسکرین کے اندر پھنسی چیونٹی کی طرف اشارہ کیا۔ جس میں یہ دکھایا گیا کہ کیڑے اسکرین کے اندر کیسے پکڑے جاتے ہیں۔
صارف نے اپنی پوسٹ کے کیپش پر لکھا کہ ’ ایک چینوٹی میرے لیپ ٹاپ کے اندر چلی گئی۔’
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صارفین نے طرح طرح کے مضحکہ خیز تبصرے کرنا شروع کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایپل میں ان بلٹ اینٹی وائرس موجود ہے۔
ایک شانی نامی صارف نے لکھا کہ لیپٹ ٹاپ گوپی بہو کے حوالے کردیں، وہ اسے دھو دیں گی۔
خیال رہے معروف بھارتی ڈرامہ سیریل ”ساتھ نبھانا ساتھیا“ کی اداکارہ جِیا مانیک المعروف گوپی بہو کے سنک میں لیپ ٹاپ دھونے کا سین بہت مقبول ہوا تھا جس کے بعد آج بھی لوگ اس سین کو یاد کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں۔