Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2024 08:48am

اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیل کی لبنانی دارالحکومت بیروت پر وحشیانہ بمباری جاری، صہیونی فوج نے حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ بھی کردیا۔

واضح رہے کہ بیروت پر اسرائیلی فوج کے بمباری کے دوران حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات تھیں لیکن اسرائیلی فوج یا حزب اللہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

اب اسرائیل کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سینتیس افراد شہید اور ایک سو اکیاون زخمی ہوگئے۔ حزب اللہ سے جھڑپ میں بیس اسرائیلی مارے گئے، عراق سے تین ڈرون حملوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے۔ لاکھوں افراد نے لبنان سے نقل مکانی شروع کردی۔

الجزیرہ کے مطابق بیروت پر گزشتہ رات ہونے والا حملہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ جنوبی لبنان میں مسیحی آبادی میں قائم اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مرجایون کے اسپتال پر اسرائیلی حملے میں چار ہیلتھ ورکرز مارے گئے۔

حزب اللہ سے جھڑپ میں بیس اسرائیلی مارے گئے، کئی زخمی ہوئے ہوگئے۔ حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی فوجی سرحدی قصبے مرعون الراس میں گھسنا چاہتے تھے۔

عراقی گروپ نے مقبوضہ گولان اور تبریاس میں تین اہداف کوڈرون سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دواسرائیلی فوجی ہلاک چوبیس زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے یمن کے صنعا ایئر پورٹ پر تین اور حدیدہ ائیر پورٹ پر سات حملے کیے ہیں۔ جنوبی شہر دھامر میں بھی ایک ہدف کو نشانہ بنایا گیا، حدیدہ میں حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، برطانیہ نے یمن میں فضائی حملوں تردید کردی۔

Read Comments