Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2024 10:55pm

صدر کی گورنر کے پی کو اسلام آباد رہنے کی ہدایت، وزیراعظم سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے گورنرخیبرپختونخوا کواسلام آبادمیں رہنے کی ہدایت کر دی، دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزرا محسن نقوی،احسن اقبال اور احد چیمہ بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں کے پی کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فیصلہ کیا گیا کہ امن وامان کویقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، آنے والے دنوں میں کے پی کے حوالے سے اہم فیصلے کئیے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کے پی کی سیکیورٹی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے مختلف آپشنزپرغور کیا گیا

Read Comments