Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2024 04:39pm

بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی اسلام آباد میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سمٹ میں شرکت کرینگے۔ ایس سی او سمٹ 15 ،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس کانفرنس میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ جے شنکر 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او سربراہی اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سربراہی اجلاس کے لیے مدعو کیا تھا۔ پاکستان کے پاس شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی چیئرمین شپ ہے اور اس حیثیت میں رواں ماہ دو روزہ ایس سی او سربراہان حکومتوں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان کی بھارتی وزیر تجارت کو دورے کی دعوت

اسلام آباد میں سربراہی اجلاس سے قبل وزارتی اجلاس اور ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان مالی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون پر توجہ مرکوز کرنے والے سینئر عہدیداروں کے اجلاس کے کئی دور ہوں گے۔

بھارت، چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان پر مشتمل ایس سی او ایک بااثر اقتصادی اور سیکورٹی بلاک ہے جو بین الاقوامی بین الاقوامی تنظیموں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔

اس اہم علاقائی گروپ کے حصے کے طورپر پاکستان اور بھارت دونوں سربراہی اجلاس منعقد کر سکتے ہیں۔ اس اہم علاقائی گروپ کے حصے کے طور پر پاکستان اور بھارت دونوں سربراہی اجلاس منعقد کر سکتے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان کی بھارتی وزیراعظم مودی کو شرکت کی دعوت

بھارت نے گزشتہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تھی جس کا اہتمام ورچوئل موڈ میں کیا گیا تھا، اور اس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔

Read Comments