دیپالپورمیں سفاکیت کی انتہا ہوگئی۔ منشیات فروشی سے منع کرنا بیوی کا جرم بن گیا۔
سنگدل خاوند نے معذور بیٹی کے سامنے تیز دھار آلے سے بیوی پر حملہ کر کے خاتون کی آنکھ نکال دی اور ملزم فرار ہوگیا۔واقعہ دیپالپور کے علاقہ 37 ڈی میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش شہادت علی نے منشیات فروشی سے منع کرنے پر بیوی ہر حملہ کیا، معذور بیٹی کے سامنے تیز دھار آلےکے پے در پے وار کرکے ناصرف بیوی کو شدید زخمی کر دیا بلکہ خاتون کی آنکھ نکال دی اور متاثرہ خاتون کو قوت بینائی سے محروم کر دیا۔
ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی موقع پر پہنچ گئی۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔