Aaj Logo

شائع 04 اکتوبر 2024 12:57pm

گھروں میں ’ٹوئلٹ سیٹ‘ پر بھی ٹیکس عائد

گھروں کی ٹوائلٹ سیٹ پر بھی حکومت نے ٹیکس عائد کرنے کا انوکھا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کی ریاست ہماچل پردیش کے شہری اب ٹوئلٹ سیٹ پر بھی حکومت کو ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش کی حکومت نے مالی مسائل کا شکار ہونے کے سبب حال ہی میں اس قانون کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیوریج اور پانی کے بل سے متعلق کہا گیا کہ شہری اپنے گھروں میں نصب ایک ٹوائلٹ سیٹ پر 25 (بھارتی روپے) ٹیکس ادا کریں گے، سیوریج بل کے ساتھ یہ اضافی فیس محکمہ جل شکتی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

جو لوگ اپنے ذرائع سے پانی استعمال کرتے ہیں لیکن حکومتی سیوریج کنکشن استعمال کرتے ہیں تو انہیں ہر ماہ ٹوائلٹ سیٹ کیلیے 25 روپے کا چارج ادا کرنا ہوگا۔

مزید برآں سیوریج کے بلوں کو پانی کے بل کی رقم کے 30 فیصد کے طور پر شمار کیا جائے گا۔ اس نئے نظام کا مقصد ریاست میں خدمات اور بلنگ کو ہموار کرنا ہے۔

محکمے نے اس سلسلے میں تمام ڈویژنل افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کا پابند کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شہریوں کیلیے ریاست میں پانی مفت تھا اور کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا تھا۔

Read Comments