پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں سے وفاقی دارالحکومت جانے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے باعث فیض آباد، مری روڈ، فیض الاسلام، اسٹیڈیم روڈ اور ڈبل روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
سکتھ روڈ چوک، چاندنی چوک، سی بلاک چوک، کھنہ پل ، ساہی چوک، ناز سنیما، کوہاٹی بازار موڑ اور لیاقت باغ، ڈی اے وی کالج چوک، مریرچوک، ایم ایچ چوک اور حیدر روڈ بند ہے۔
اسلام آباد میں فوج طلب، ڈی چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکن گرفتار، مزید نفری تعینات
اس کے علاوہ ٹی چوک روات، مارگلہ ٹرن پیرودھائی بند ہے، خیابان، کیریج فیکٹری، 26 نمبر چونگی، چیئرنگ کراس اور دھما سیداں ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کچہری چوک اور پرانا ایئرپورٹ روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہے، ساون پل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق چک بیلی موڑ، مندرہ ، مسا کسوال، جی ٹی روڈ گجرخان، دولتالہ موڑ اور جی ٹی روڈ چکوال بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے باعث لاہور پولیس نے شہر کے خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے، لاہور۔جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہو گئی
لاہور، سیالکوٹ موٹروے، بابو صابو انٹرچینج اور ٹھوکر نیاز بیگ پر کنٹینرز رکھ دیے گئے، اسلام آباد جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بابوصابو انٹرچینج پر واٹر کینن، قیدیوں کی وین اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے، جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہونے کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
بابو صابو انٹرچینج عام ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج سے بھی کسی قسم کی ٹریفک کو موٹروے پر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی داخلے پر کنٹینرز لگا کر پابندی عائد کر دی گئی، بابوصابو انٹرچینج پر واٹر کینن، کنٹینر، قیدیوں کی وین پہنچا دی گئی، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔
خیبرپختونخوا سے آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں، موٹروے ایم ون چار مقامات جی ٹی روڈ، اٹک خورد، حسن ابدال، چسکاپوانٹ پر مکمل بند ہے۔
اس کے علاوہ سی پیک کو بھی مختلف مقامات سے سیل کردیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر کے داخلی خارجی راستے بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سرائے عالمگیر میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث دریائے جہلم پر تینوں پل بند کر دیے گئے۔
پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد اور راولپنڈی کے کونسے راستے بند اور کونسے کھلے ہیں؟
گجرات اور جہلم سے آنے جانے والی ٹریفک مکمل بند کردی گئی جبکہ پلوں کو کنٹینرز لگا کربند کرنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی کے ڈی چوک میں احتجاج پر بیرسٹر سیف کا بڑا بیان
راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، راستوں کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ لاہور سے اسلام آباد جانے والے چھوٹے بڑے راستے مکمل بند ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹر وے ایم 4 ٹریفک کے لیے بند کردی گئی، راستے بند ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دار ہوگا، ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈاپور
کھاریاں میں کوٹلہ بھمبرروڈ کو چڑیاولہ کے مقام سے کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا، جس کے بعد آزاد کشمیر اور پاکستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔