وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، اکیلا بھی رہ گیا، تب بھی جاؤں گا، اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دار ہوگا، میرے پاس احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت نے بھی احتجاج سے نمٹنے کا پلان فائنل کرلیا ہے۔
اسلام آباد کے تمام راستے کنٹینرز لگاکر بند کردیے گئے، وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی اسکول آج بند ہیں، میٹروسروس معطل رہے گی جبکہ 60 افغانوں سمیت 400 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس تناظر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہماری تیاری مکمل ہے اور ہمارا احتجاج پُرامن ہے، اگر ہمارے جلوس پر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دارہوگا۔
پی ٹی آئی نے حکومت کو ڈی چوک پر احتجاج مؤخر کرنے کی مشروط پیشکش کردی
رینجرز اور آرمی کو طلب کرلیا، پی ٹی آئی نے کل کچھ کیا تو نرمی کی توقع نہ رکھے، محسن نقوی
ڈی چوک احتجاج: فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کا خون خرابے کا منصوبہ بے نقاب کردیا
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ بانی قاٸد عمران خان کا حکم میرے لیے ریڈ لاٸن ہے، مجھ سے احتجاج کے حوالے سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میرے پاس احتجاج ملتوی کرنے کا اختیار نہیں ہے، میرا اختیار عمران خان کے پاس ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جب تک بانی قاٸد کا حکم نہیں آتا میں اگے بڑھتا رہوں گا، اگر جلوس میں اکیلا بھی رہ جاتا ہوں تب بھی اگے بڑھتا رہوں گا۔