Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2024 11:20pm

سابق صدرِ پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

سابق صدر پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا، کلینک کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے سیل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی میں حصہ لیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سر براہی میں اس کارروائی کو مکمل کیا گیا ہے۔

عارف علوی کا ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے۔

Read Comments