Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2024 11:16pm

پی ٹی آئی نے حکومت کو ڈی چوک پر احتجاج مؤخر کرنے کی مشروط پیشکش کردی

حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج پر وارننگ جاری کئے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے ڈی چوک کا احتجاج مؤخر کرنے کی مشروط پیشکش کردی ہے۔

حکومت نے چار اکتوبر سے قبل ہی احتجاج کو روکنے کیلئے اسلام آباد کو کنٹینر سٹی میں تبدیل کردیا ہے اور تقریباً 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکومت نے اسلام آباد اور لاہور آںے والی شاہراہیں بند کردی ہیں، ساتھ ہی خیبرپختونخوا سے آنے والے راستے بھی بند ہیں۔

ڈی چوک احتجاج: فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کا خون خرابے کا منصوبہ بے نقاب کردیا

دوسری جانب وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کل کچھ ہوا تو پی ٹی آئی نرمی کی توقع نہ رکھے۔

شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو احتجاج مؤخر کرنے کی مشروط پیشکش کی ہے۔

زین قریشی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کو 23 اکتوبر سے آگے لے جائے تو تحریک انصاف بھی اپنے جلسے جلوس اور دھرنے مؤخر کردے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترامیم بل مؤخر کرنے کا مطالبہ

خیال رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں دعویٰ کیا تھا کہ کل ڈی چوک پر کوئی نہیں آئے گا۔

Read Comments