Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2024 04:00pm

بھارتی گلوکار کی اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ سے ’خاص‘ فرمائش

بھارتی گلوکارگرورندھاوا نے اپنی پسندیدہ پاکستان اداکارہ صبا قمر سے ایک فرمائش کر دی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی گلوکار سے ان کی پسندیدہ پاکستانی ادا کارہ کے بارے میں پوچھا گیا۔

جب وویک اوبرائے نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تنازعہ کے بارے میں بات کی

گلوکار نے صباقمر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انہیں صبا قمرمجھے بہت اچھی لگتی ہے، کیونکہ وہ ایک ٹیلنٹڈ اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ صبا قمر کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم‘ کے گانے سوٹ سوٹ کردہ میں پر فارم کر چکے ہیں۔

گلوکار نے اس موقع پر فرمائش کرتے ہوئے کہا کہمیں صباقمر سے فرمائش کروں گا کہ اب جب میں نے ان کا نام لے ہی لیا ہے تو وہ میری فلم کو پروموٹ کریں۔

خیال رہے کہ گلوکار گرو رندھاوا کی فلم ’شاہکوٹ‘ رواں ماہ کی 4 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی اور ابھی وہ اسی فلم کی پروموشن میں مصروف ہے۔

Read Comments