Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2024 03:01pm

جویریہ سعود کا ’عشق مرشد‘ کے گانے سے متعلق شکوہ سامنے آگیا

جویریہ سعود بیک وقت کئی صلاحیتوں کی مالک ہیں۔ وہ نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ بہترین نعت خواں ، ڈرامہ نگار اور میزبان بھی ہیں ، انہیں لکھے لکھانے سےبھی شغف رہا ہے۔ اب ان کا ایک نیا ٹیلٹ سامنے آیا ہے۔

جویریہ سعود نےایک مارننگ شو میں شرکت کی اور انہوں نے انکشاف کیا کہ بلاک بسٹر ڈرامہ ’عشق مرشد‘ کا گانا ، جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ممالک میں بھی دھوم مچا دی تھی ، کے بول ان کے تحریرکر دہ ہیں۔ لیکن انہیں اس کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

اروشی روٹیلا نسیم شاہ کے عشق میں مبتلا، اداکارہ نے پیغام دے دیا

جویریہ سعود نے کہا کہ مجھے میری دوست نے دھوکہ دیا۔ دوستوں کے دھوکے سے ہی انسان سیکھتا ہے اور مجھے اس بات کا کوئی پچھتاوا نہیں کہ مجھے میرے کام کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

جویریہ کاکہنا تھا کہ صرف عشق مرشد ہی نہیں میں نے مقبول ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کا گانا بھی لکھا تھااور اسکے دوسرے سیزن کا گانا بھی میراہی لکھا ہوا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بعد میں اسکے او ایس ٹی میں کچھ ردوبدل کر کے اس کا کریڈٹ میرے بجائے کسی اور فنکارکو دے دیاگیا اور جب میں نے گلہ کیا تو مجھ سے کہا گیا کہ اگر گانا مقبول نہ ہوتا تو آپ یہ شکایت نہیں کرتی۔ اب جب گانا مقبول ہو گیا ہے تو آپ اپنا کریڈٹ مانگ رہی ہیں۔

اداکارہ نے دیگر ڈراموں کے ٹائٹل ٹریک لکھنے کا بھی دعوی کیا۔

Read Comments