کندھ کوٹ کے غوث پور انڈس ہائی وے پر مغویوں کی عدم بازیابی پر احتجاج کے طور پر متاثرین کا دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے باعث سندھ کو پنجاب سے جوڑنے والی شاہراہ بند ہو گئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے مغویوں کی بازیابی کےلیے 2دن کی مہلت مانگی تھی ۔ لیکن تین روز گزرنے کے بعد بھی مغوی بازیاب نہ ہوسکے۔
غریب ترین طبقے کو بجلی بلوں پر رعایت کیلئے ای واؤچر دینے کا فیصلہ
دھرنے سے شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے سندھ پنجاب جانے والی ٹریفک بند ہوگئی ہے۔