بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ دنوں میں شروع ہونے جا رہا ہے۔
اس شو کے امیدواروں کے بارے میں مختلف خبریں وقتا فوقتا سامنے آتی رہتی ہیں۔
جب ساس کے انتقال کی خبر سن کر بھی ارچنا پورن سنگھ ہنستی رہیں
اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ مشہور کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کامرکزی کردا نبھانے والی اداکارہ دیشا وکانی عرف دیا بین کو بھی اس سیزن کا حصہ بننے کی آفر کی گئی ہے۔
اس سیزن کا حصہ بننے کے لیے انہیں اب تک کی سب سے بڑی رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اتنی بڑی رقم بگ باس میکر کی جانب سے کسی بھی امید وارکو آفر نہیں کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کئی سیزن میں شرکت کی آفر کی گئی ہے،جسے اداکارہ نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ یہی وجہ ہےکہ اس سال بگ باس میکرز ہر صورت انہیں اپنے شو کا حصہ بنا نا چا ہتے تھے او اسی لیے انہوں نے دیشا وکانی کو 65 کروڑ بھارتی روپے کی بھاری بھرکم رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔
رپورٹ کے نزدیک آفر سے زیادہ یہ بات حیران کن ہے کہ اداکارہ نے اس غیر معمولی آفر کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔
یاد رہے کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کا حصہ بننے سے پہلے دیشاوکانی گجراتی تھیٹر میں کام کرچکی ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گجراتی فلموں میں بھی کم کیا ہے۔ جب کہ وہ بالی ووڈ میں چائلڈ اسٹار کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔