چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی سرزمین پرقبضے کیلئےاسرائیل نے مہم شروع کی، فلسطین، لبنان کے بعد ایران کی طرف جنگ بڑھتی جارہی ہے، اسرائیل کو انسانی حقوق کی کوئی پروا نہیں۔
حافظ نعیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، خواتین،بچوں کو شہید کیاگیا پوری دنیا پر کوئی اثر نہیں پڑا، سیاسی قیادت کو ایران میں شہید کیا گیا۔
اس موقع پر حافظ نعیم نے کہا کہ پوری دنیا میں سوالہ نشان ہے کہ جنگ کی طرف تونہیں جارہے، 7 اکتوبرکوغزہ میں اسرائیل جارحیت کوایک سال ہوجائےگا، بدقسمتی سےاسرائیل کو روکنےوالا کوئی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حسن نصراللہ کو شہید کیاگیا اور اس دوران یواین اجلاس چل رہاہے، 7اکتوبر کوغزہ کےعوام کےساتھ یکجہتی کریں گے، بلاول بھٹوسےدرخواست کی ہے یہ کام حکومتی سطح پر کیاجائے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پیپلز پارٹی کو 7 اکتوبر غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ احتجاج کا اعلان
ملکی موجودہ صورتحال کے معاملے پر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات ہوگئی، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی وفود کے مابین ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ احتجاج کا اعلان