Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2024 11:41am

ایرانی میزائل گھروں کے قریب گرنے پر بعض اسرائیلی شہری خوش کیوں؟

ایران کی جانب سے منگل کی شب اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد جہان ملک بھر میں خوف و ہراس پھیلا وہاںاسرائیل میں بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں کے ٹکڑے اپنے گھروں کے قریب گرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ایران کے صحرائے نقب (Negev) میں ایک اسرائیلی شخص کہہ رہا ہے کہ اس وقت سرخ تانبے کی قیمت 25 شیکل (تقریبا 1900 پاکستانی روپے) فی کلو ہے۔

ایران کی جانب سے فائر کیے گئے گھر میزائل میں تقریبا پانچ ہزار کلوگرام تانبہ تھا۔ اس اعتبار سے ایرانی میزائلوں کے ٹکڑے جمع کرنے والے اسرائیلی مالا مال ہو گئے ہیں۔

ایران کے حملے میں اسرائیل کی دفاعی تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نقصانات پہنچا ہے تاہم ایران نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔

اگرچہ ایرانی میزائلوں کے ٹکڑے اسرائیل میں اسکریپ جمع کرنے والوں کے لیے سود بند ہوں گے لیکن ان میزائلوں کو راستے میں مار گرانے پر اسرائیل کے کروڑوں ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

Read Comments