بنگلادیش نے بھارت سمیت 4 ملکوں اور اقوام متحدہ سے ہائی کمشنر واپس بلالیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے نئی دہلی، برسلز، کینبرا اور لزبن سے بھی ہائی کمشنروں کو واپس آنے کا حکم دے دیا۔
اس کے علاوہ بنگلادیش نے اقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کو بھی واپس بلالیا جبکہ اس سے قبل بنگلادیش لندن سے بھی اپنی ہائی کمشنرکو واپس بلاچکا ہے۔
بنگلادیشی حکام کا بتانا ہے کہ ہائی کمشنروں کو واپس ڈھاکا آنے کا حکم سفارتی عہدوں پر تبدیلیوں کاحصہ ہے۔