باورچی خانےمیں گیس کے دھوئیں کی وجہ سے اکثر دیواروں پر سیاہی جمع ہوجاتی ہے۔ جس سے نہ صرف دیواریں خراب ہوجاتی ہیں۔ بلکہ آسانی سے صاف بھی نہیں ہوتی۔ تو آئیے آج اسے صاف کرنے کے لیے کچھ ہیکس جانتے ہیں۔
کچن میں تیل، مسالوں اور گیس سے نکلنے والے کالے دھوئیں کے داغوں کو صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ گیس پر کھانا پکاتے وقت اکثر دیواروں پر سامنے سیاہ دھبے نظر آتے ہیں۔ جو برے لگتے ہیں اوران کی صفائی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ آپ خواہ کتنا ہی رگڑیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ یہ دیوار کا رنگ خراب کر دیتا ہے۔
تیل، چکنائی یا خون کے دھبوں سے کپڑوں کو ضائع نہیں ہونے دیں، یہ طریقے آزمائیں
ان ضدی دھبوں سے نجات کے لیے کچھ دلچسپ ٹوٹکے موجود ہیں۔
آپ کچن کی سیاہ دیواروں کو نیم گرم پانی اور صابن کی مدد سے صاف کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے دیوار کو قدرے گیلے کپڑے سے صاف کریں۔ اس کے بعد تھوڑا سا گرم پانی لیں اور اس میں تھوڑا سا صابن ملا دیں۔ اب اس میں اسفنج بھگو کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور پھر اس سے دیوارکو رگڑ کر صاف کریں۔ ایسا کرنے سے دیوار پر لگے دھوئیں کے سیاہ داغ آسانی سے صاف ہو جائیں گے۔
دیواروں پر سیاہ دھوئیں کے داغ دور کرنے کے لیے لیکویڈ ڈش واش بھی کارآمد رہتا ہے۔ اس کے لیے درمیانے سائز کے ایک ٹب کو آدھاپانی سے بھریں۔ اب اس کے اندر لیکویڈ ڈش واش کے پانچ سے دس قطرے ڈالیں اوراچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں کچن کی صفائی کرنے والے جھاڑن کو بھگو دیں اور آہستہ سے نچوڑ لیں۔ پھر کچن کی دیوار کو رگڑ کر صاف کریں۔ تھوڑی ہی دیر میں دیوار پر جمع ہونے والی گندگی آسانی سے صاف ہو جائے گی۔
ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صفائی تو کرتاہی ہے ، ہم اسے کچن کی سیاہ دیواروں کو صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے کسی صاف کپڑے پر جیل ٹوتھ پیسٹ لگائیں۔ اب اس کپڑے سے رگڑ کر سیاہ دیواروں کو صاف کر لیں۔ جب تمام داغ ہٹ جائیں تو ایک صاف کپڑے کو ہلکا گیلا کر کے دیواروں کو صاف کریں۔
کچن کی دیواروں کو گیس کے دھوئیں کی وجہ سے سیاہ ہونے سے بچانے کے لیے پہلے سے کچھ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو دیوار کے اس طرف وال پیپر لگا سکتے ہیں جو گیس کے دھوئیں کی وجہ سے سب سے زیادہ گندا ہوتا ہے۔
بازارمیں دستیاب وال پیپراگر کچن کی دیوار پر لگا لیے جائیں تو اس پر پرجمع ہونے والی گندگی کو کپڑے سے آسانی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔
اس کےعلاوہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کچن کی دیواریں زیادہ گندی نہ ہوں، جب بھی آپ کچن میں کام کریں تو ایگزاسٹ فین ضرور چلالیں۔ جس کی وجہ سے کچن سے سارا دھواں باہرنکل جا تا ہے اور دیواروں پر گندگی جمع نہیں ہوپاتی۔