امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے سیلاب زدگان کے لیے فراہم کردہ امریکی امداد میں مبینہ کرپشن سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ امداد کی نگرانی کرتے ہیں اور غلط استعمال پر روک دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک روز قبل کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے آنے والی امداد وفاق نے اپنی جیب میں ڈال لی ہے۔
میتھیو ملر نے مزید وضاحت کی کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر ملک میں جہاں کہیں امریکی ٹیکس کی رقم بطور امداد دی جارہی ہے وہاں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہوتا ہے اور اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر امدادی رقم کے استعمال میں شفافیت برقرار نہیں نہیں رہی تو ہم امداد روک دیں گے۔
میتھو ملر نے کہا کہ کسی بھی ملک میں امریکی امداد میں بدعنوانی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، امریکی امداد کے استعمال کی نگرانی کا سخت نظام ہے۔
امریکا نے اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ لبنان میں شہریوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔
علاوہ ازیں امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے کہاہے کہ لبنان میں شہریوں پر حملے بند کیے جائیں ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا لبنان میں شہریوں یا انفرااسٹرکچر پر حملے نہیں دیکھنا چاہتا، مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کوششیں کررہے ہیں، حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے سے انکار کیا،جی سیون ممالک جلد ایران پر پابندیاں عائد کریں گے۔
حزب اللہ کی اسرائیل کے جنوبی لبنان پر زمینی حملے اور لبنانی فوج کے پیچھے ہٹنے کی تردید
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پر مزید پابندیاں لگانے جارہے ہیں، امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرتا،بہت جلد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کروں گا۔