جڑانوالہ میں اٹھارہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں لڑکی کے والد اور دادا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے دونوں ملزم گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی مدیحہ کی والدہ فوت ہوچکی ہے۔ وہ اپنے والد اور دادا کے ساتھ رہتی ہے۔ دونوں ملزم لڑکی پر وحشیانہ تشدد کرتے تھے۔ وہ ہاتھوں کے ناخن تک کھینچ دیا کرتے تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ باپ اور دادا وحشیانہ و انسانیت سوز تشدد کرنے کے علاوہ متاثرہ لڑکی سے منشیات کا دھندا بھی کرواتے تھے۔