کراچی کے گھروں میں ڈکیتی کرنے والا وائٹ کرولا گینگ کے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا، پولیس مقابلے میں ایک ہلاک اور ایک زخمی ہوا، ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔
تیموریہ تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، دوران کارروائی پولیس کے ہاتھوں ایک ملزم ماراگیا،ایک زخمی ہوا۔
ہلاک ملزم خان محمد عرف ملا اور زخمی کی محمد حسن کے نام سے شناخت ہوئی جبکہ ہلاک اور زخمی ملزمان کے ساتھیوں کی شناخت محمد خان ، داد محمد اور نور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جو کہ کراچی کے مختلف کچی آبادیوں میں کرائے کا مکان لیکر رہائش پذیر ہوتے ہیں۔ ملزمان واردات کے بعد لوٹا ہوا سامان افغانستان منتقل کرتے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وائٹ کرولا کار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا ہے، وائٹ کرولا گینگ ضلع وسطی سمیت شہر کے دیگر اضلاع میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے نارتھ ناظم آباد بلاک این اور بفرزون میں دو بڑی واردات کیں، 28 ستمبر کو پولیس نے ایک ڈاکو کو ہلاک اور ایک کو زخمی کیا تھا۔
گرفتار ملزمان نے شہر کے پوش علاقوں میں درجنوں گھروں کی ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے 26 ستمبر کو نارتھ ناظم آباد بلاک این کے ایک بنگلے میں گھس کر ڈکیتی کی تھی اس ہی وائٹ کرولا گینگ نے 19 ستمبر کو بفرزون میں لاکھوں روپے کی واردات بھی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان عادی مجرم اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔