Aaj Logo

شائع 02 اکتوبر 2024 04:53pm

لبنان میں داخلے کی کوشش ناکام، 20 اسرائیلی سپاہی زخمی

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی پہلی کوشش ناکام بنادی۔

غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیل فوج کو نقصان بھی پہنچا۔ اسرائیلی فوجی لبنان کی سرحد کے قریب موجود ہے۔

لبنانی خبر ایجنسی المیادین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں بیس اسرائیلی سپاہی زخمی جبکہ لبنان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران پچپن افراد شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ لبنان میں اب تک شہادتوں کی تعداد ایک ہزار آٹھ سو سے زائد ہوگئی ہے۔ جنوبی لبنان میں شدید لڑائی کے دوران اسرائیل نے شہریوں کو گاڑیوں میں سفر کرنے پر وارننگ جاری کر دی ہے، کہا کہ گاڑیوں میں سفر نہ کریں۔

Read Comments