وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی توقع سے زیادہ کم ہوئی ہے، پائیدار معاشی استحاکم کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیرہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، معاشی ترقی کیلئے اقدامات کیےجارہےہیں، مہنگائی کی شرح مسلسل کمی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی توقع سےزیادہ کم ہوئی ہے، پاکستان کا بینکنگ سیکٹربہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کوسہولیت فراہم کرےگا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے، پائیدار معاشی استحکام کیلئےبنیادی اصلاحات لاناہوں گی۔*