ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں کی قطار کا منظر برٹش ایئرویز کے ایک مسافر طیارے نے ریکارڈ کر لیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ جب ایران نے اسرائیل پر میزائل فائر کیے تو اس وقت مشرق وسطی کی فضا میں تقریبا 80 مسافر طیارے پرواز کر رہے تھے۔ ان طیاروں کو ہنگامی طور پر اپنی سمت تبدیل کرنا پڑی۔
برٹش ایئر ویز کی ایک پرواز کے پائلٹس نے ایرانی میزائلوں کو اسرائیل کی طرف بڑھتے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور ایک پائلٹ نے یہ منظر اپنے فون پر ریکارڈ کر لیا۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق برٹش کا یہ طیارہ دبئی کی طرف بڑھ رہا تھا جب پائلٹ نے کاک پٹ میں بیٹھے بیٹھے ایرانی میزائلوں کو ریکارڈ کیا۔ ویڈیو میں زرد رنگ کے میزائل قطار کی صورت میں اسرائیل کی طرف بڑھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
پوسٹ کے مطابق برطانوی طیارہ بھی محفوظ طریقے سے لینڈ کر گیا۔