بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کے اسرائیل حامی بیان پر پاکستانی صحافی نے کرارا جواب دے کر انہیں آئینہ دیکھا دیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے زیک گولڈ استمھ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اس میں عمران خان اور ان کے بچوں کا تذکرہ کردیا۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد اسرائیل کی حمایت اور اس سے ہمدردی کے لیے جوبائیڈن انتظامیہ سمیت متعدد امریکی عہدیداروں اور سیاستدانوں کے بیانات سامنے آرہے ہیں۔
جمائما کے بھائی زیک گولڈ استمھ نے بھی سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر اسرائیل کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کیا جس پر انہیں غیر متوقع جواب ملا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، اور اس کی یہ جنگ آمرانہ، متشدد، اور جابرانہ حکومت کے اتحاد کے خلاف ہے۔
زیک گولڈ استمھ نے کہا کہ ’اسرائیل دنیا کے انتہائی تاریکی حصے میں ایک اُمید کی کرن ہے، ہم سب کے لیے اسرائیل کا جتنا بہت ضروری ہے۔
ایرانی حملے میں اسرائیل کے نیواتم ایئر بیس کو نقصان، تین قسطوں میں 400 میزائل داغے گئے
جس پر پاکستانی سینئر صحافی حامد میر نے زیک گولڈ استمھ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ “آپ کی اس کرن (اسرائیل) نے فلسطین کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں کی دھجیاں اڑادی ہیں، اسرائیل اقوام متحدہ سے اٹھنے والی معمولی امید کی کرن کو قبول کرنے کے لیے کیوں تیار نہیں ہوتی؟
زیک سمتھ کی ٹوئٹ پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے پاکستانی نژاد برطانوی صادق خان کے مخالف امیدوار زیک گولڈ استمھ کے حق میں لندن میئرشپ کے لیے سیاسی مہم چلائی‘۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ’صادق خان جیت گیا اور مسلسل جیت رہا رہے، اس صیہونی یہودی خاندان کے پاس عمران خان کی بیٹی اور دو بیٹے پرورش پا رہے ہیں‘۔
ایران کا فاتح 2 ہائپر سونک سے اسرائیلی دفاعی نظام یرو 2 اور 3 تباہ کرنے کا دعویٰ
ن لیگی رہنما نے زیک گولڈ استمھ کی ٹوئٹ کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’اس ٹویٹ کہا جا رہا اسرائیل دنیا کے تاریک ترین خطہ جو اسلامی ممالک پہ مشتمل ہے واحد روشنی ہے۔ اولاد انسان کا عزیز ترین اثاثہ ہوتی ہے۔ عمران خان کا یہ اثاثہ اسلام اور مسلم دشمن قوتوں کے پاس ڈیپازٹ ہے۔ عمران خان خود ان صدیوں سے اسلام دشمنوں قوتوں کا اثاثہ ہے‘۔