Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2024 03:22pm

جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ کیوں نہیں آئے؟

جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ نہیں آئے جبکہ ان کی عدم موجودگی کے باعث 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات دی لسٹ کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے نہیں جبکہ انہوں نے قریبی عزیز کی علالت کے باعث آج کی رخصت لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی آج عدم دستیابی کے باعث ان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔

مجھے پر ون مین شو کا فضول الزام لگایا گیا، آپ کی باتیں حقائق تبدیل نہیں کرسکتیں: چیف جسٹس کا جسٹس منصور علی شاہ کوجواب

سینئر ججز سے جسٹس منیب کا رویہ انتہائی سخت تھا، چیف جسٹس فائز عیسییٰ کا جسٹس منصور کے خط کا جواب

63 اے نظر ثانی کیس: جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر شامل، نیا لارجر بینچ تشکیل

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی رخصت کے بعد جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ کو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں۔

جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کورٹ روم نمبر 6 میں مقدمات سننے تھے تاہم وہ کورٹ روم نمبر 6 میں کچھ دیر بیٹھ کر بیٹھے اور پھر اٹھ کر چلے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا جس میں جسٹس منصور علی شاہ شریک نہیں ہوئے تھے جبکہ اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین شریک ہوئے تھے۔

اس پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کی جگہ جسٹس آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے معاملے پر نیا بینچ تشکیل دیتے ہوئے جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو 5 رکنی بینچ میں شامل کر دیا تھا۔

Read Comments