وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا، وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف حالیہ دورہ امریکا سے متعلق کابینہ اراکین کو آگاہ کرنا اور انہیں اعتماد میں لینا تھا، اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی صورتحال سمیت مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا جانا تھا جبکہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ایران اور اسرائیل کشیدگی کا بھی جائزہ لینا تھا۔
تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف آج ملائیشین ہم منصب انوار ابراہیم کا استقبال کریں گے، معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔