بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اندرونی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کونیست و نابود کرنے میں مصروف ہیں، بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024 کو سیکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلی جینس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا ، آپریشن کے نتیجے میں بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گرد مارے گئے۔
اندرونی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 12 خوارج دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید
اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کو مسترد کر دیا ہے۔