لاہور میں تاجر کے اغوا میں سرکاری گاڑی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ملزمان نے تاجر کی رہائی کیلئے اہلخانہ سے 20 ہزار ڈالرز تاوان بھی وصول کئے ہیں۔
لاہور میں ڈیفنس بی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سرکاری گاڑی میں تاجر کے اغوا برائے تاوان کی واردات ہوئی۔
ڈیفنس سے تاجر کو ایل ڈبلیو ایم سی کی سرکاری گاڑی میں اغوا کیا گیا، ڈبل کیبن گاڑی میں 5 افراد کلاشنکوف اور پسٹل سے مسلح سوار تھے۔
نامعلوم افراد تاجر شیخ خالد کو اغوا کرکے قصور لے گئے اور ملزمان نے تاجر کے اہلخانہ سے 20 ہزار ڈالرز تاوان بھی وصول کیا۔
تاجر شیخ خالد کو 23 ستمبر کو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے تاجر کو تاون وصول کرنے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔ جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔