Aaj Logo

شائع 01 اکتوبر 2024 07:58pm

الیکشن ٹریبونل تبدیلی کی درخواستوں کا معاملہ: عامر مغل کی درخواست قابل سماعت قرار

الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ فیصلہ کرنے کے سنگل بینچ کے آرڈر کے خلاف عامر مغل کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر مغل کی انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت قرار دے دی۔ حکم نامہ کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انتخابی ٹریبونلز کا قیام آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت ہوتا ہے، ٹریبونل کا قیام آئین کے آرٹیکل 212 کے تحت ہوتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ٹریبونل میں جج کی تعیناتی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکمنامہ جاری کیا، درخواست گزار کی جانب سے فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Read Comments