پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق موجودہ اضافہ ایکسپریس روٹ پر چلنے والی بسوں میں کیا گیا۔ جس کا اب کرایہ فیلٹ 55 روپے ہو گیا ہے۔
ترجمان بی آر ٹی کے مطابق جو لوگ طویل سفر کریں گے انکو کوئی فرق نہیں پڑے گا، لیکن جو شہری ایک یا دو سٹاپ کے بعد اترتے ہیں وہ زیادہ کرائے سے بچنے کے لیے ایکسپریس روٹ استعمال نہ کریں۔
یاد رہے کہ چند ماہ پہلے فی اسٹاپ کرائے میں دس روپے اضافہ کیا گیا تھا۔