Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2024 03:09pm

3 کم سن لڑکیوں جنوبی افریقہ جانے کیلئے گھر سے نکل پڑیں، سفر لاہور میں ختم

ساؤتھ افریقہ جانے کی غرض سے گھر سے نکلنے والی 3 نابالغ بچیوں کو ریلویز پولیس نے ریسکیو کرکے ورثا کے حوالے کر دیا۔

ڈی جی خان کی رہائشی 14سالہ عافیہ،علیشا اورایمن آپس میں کزن تھیں۔ بچیاں پہلے لاہور سے کراچی پھرساؤتھ افریقہ جانا چاہتی تھیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

تینوں بچیاں ڈی جی خان سے ریلوے اسٹیشن لاہور آپہنچی تھیں۔ ڈیوٹی کانسٹبل نے بچیوں کو ریلوے اسٹیشن کے مین پورچ میں لاوارث پاکر حفاظتی تحویل میں لیا۔

ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق بچیوں نے انکشاف کیا کہ وہ بہتر مستقبل کیلئے گھر سے نکلی ہیں۔ بچیوں کے ورثا نے ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کوٹ مبارک ڈی جی خان میں درج کروا رکھی تھی

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلویز پولیس کی بروقت کارروائی نے بچیوں کو انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھنے سے بچالیا۔ ریلوے کے ترجمان کے مطابق ورثاء نے ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Read Comments