گاجر کا جوسصحت بخش مشروب سے کہیں بڑھ کرہے۔ یہ ایسے اہم غذائی اجزا سے پیک ہے، جو آپ کی صبح کو سپر ری چارج کر سکتا ہے۔
یہاں آپ کو 6 ایسی بڑی وجوہات بتائی جارہی ہیں جس کے مطابق گاجر کا جوس صحت کے کیے کیوں ضروری ہے؟
گاجر کا جوس وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے۔ اور طاقتور مدافعاتی نظام کےلیے اہم غذائی عنصر ہے۔
یہ آپکے جسم کو انفیکشن سے لڑنے، آپکو صحت مند اورتوانا رہنے میں مدد دیتا ہے۔ صبح کے وقت گاجر کے جوس کایک گلاس پورے دن ایک قدرتی مدافعاتی ڈھال کے طور پر کام کرتا ہے۔
گاجر میں موجود فائبر کیے اجزا ہاضمے کو سپورٹ کرتے ہیں اور پیٹ پھولنے کی شکایت سے بچاتے ہیں۔ یہ آپکے جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بھی مدد دیتے ہیں۔
اپنے دن کا آغاز گاجر کے جوس کرنے سے آپ کو دن بھر تازگی کا احساس رہتا ہے۔
گاجر کا جوس بیٹا کیروٹین سے لبریز ہوتا ہے جوکہ جسم کو وٹامن اے میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ آنکھوں کی صحت اور اس سے متعلقہ بیماریوں سے بچاو میں مدد دیتا ہے۔
روزانہ باقاعدگی سے گاجر کا جوس قوت بصارت کوتیز رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
گاجر کے جوس میں پایا جانے والا وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ کولیجن پروڈکشن کو پروموٹ کرتا ہے، جو آپ کی جلد کو تازگی اور چمک بخشتا ہے۔ یہ آپ کی جلد کو خراب ہونے اور ایکنی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جلد کو تازگی اور تابناکی لانے کے لیے صبح میں اس کا استعمال کریں۔
گاجرب کے جوس میں اینٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو کہ ذہنی افعال اور یادداشت کو تقویت دیتا ہے۔ یہ دماغ میں خون پہنچانے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔ روزانہ صبح گاجر کا جوس پینے سےآپ کی ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔