Aaj Logo

شائع 01 اکتوبر 2024 11:24am

فری لانسرز، غیرملکی سفارت خانوں کیلئے انٹرنیٹ تک مکمل رسائی کا طریقہ وضع

انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی کےلیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے آئی پی اور وی پی این کی رجسٹریشن جاری ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فری لانسرز، کاروباری اداروں ، غیرملکی سفارت خانوں کووی پی این رجسٹریشن کی پیشکش کی ہے، آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ سروسز تک بلا تعطل رسائی حاصل ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی مشنز فوری طور پر اپنا وی پی این ، پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں، رجسٹریشن کا عمل انٹرنیٹ فراہم کنندہ کی تصدیق کے بعد دو سے تین دن میں مکمل ہوجائے گا، وی پی این رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔

پانچ یا اس سے زیادہ آئی پی ایڈریس کی صورت میں آئی پی وائٹ لسٹنگ کی فیس لاگو ہوگی، بیرون ملک موجود سرور جن کے صارفین پاکستان میں ہیں کا رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری ہے۔

Read Comments