Aaj Logo

شائع 01 اکتوبر 2024 12:26pm

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سماعت پر جسٹس منیب اختر نے لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کیا تھا، جسٹس منیب اختر کے انکار کے بعد ججز کمیٹی نے آج ہی نیا بینچ تشکیل دیا جبکہ جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو شامل کیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

Read Comments