Aaj Logo

شائع 01 اکتوبر 2024 12:00am

نیتن یاہو کی ایران کو کھلی دھمکی، ’ایرانی جلد آزاد ہوں گے‘

اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے تازہ ترین پیغام میں ایران کے عوام سے براہِ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اُن کے ساتھ ہے اور وہ جلد آزاد ہوں گے۔

نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایرانی باشندوں سے کہا ہے کہ آپ کی حکومت روزانہ کہتی ہے کہ لبنان اور غزہ کا دفاع کرے گی مگر ہر روز خطے کو مزید جنگ اور مزید تباہی و تاریکی میں دھکیل دیا جاتا ہے۔

نیتین یاہو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایران کی حکومت اپنے عوام کو دن بہ دن زیادہ سے زیادہ پستی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ایرانیوں کو بھی اندازہ ہے کہ ان کی حکومت اُن کے تحفظ اور ترقی کے حوالے سے سنجیدہ نہیں۔ اگر وہ فی الواقع سنجیدہ ہوتی تو اربوں ڈالر مشرقِ وسطیٰ کو جنگ کی دلدل میں دھکیلنے کے لیے صرف نہ کرتی۔

نیتن یاہو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر ایرانی حکومت واقعی مخلص ہوتی تو جنگ کے بجھائے صحت و تعلیم پر خوب خرچ کرتی اور اپنے باشندوں کے حالات بہتر بنانے پر متوجہ رہتی۔

Read Comments