بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور یشسوی نے کانپور ٹیسٹ کے چوتھے دن تیز ترین ٹیم ففٹی اور تیز ترین ٹیم سینچری کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ یہ کارنامہ انہوں نے بالترتیب تین اور دس اوورز میں انجام دیا۔
پیر کو گرین پارک، کانپور میں کھیلے جارہے بنگلا دیش کے مقابل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا چوتھا دن تھا۔ یشسوی جائیسوال نے 13 گیندوں میں 30 اور روہت شرما نے 6 گیندو میں 19 رن اسکور کیے۔
یشسوی جائیسوال نے 41 گیندوں پر 68 رن اسکور کیے جن میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ شبھمن گِل نے 11 گیندوں پر 11 رن اسکور کرکے صرف 10 اور اور ایک گیند میں تیز ترین ٹیسٹ ٹیم سینچری بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری، تیسری اور چوتھی تیز ترین ٹیم ففٹی کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہے جبکہ دوسری تیز ترین ٹیم سینچری کا ریکارڈ بھارت ہی کا ہے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے۔