Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2024 08:31pm

کچھوے اور خرگوش کی ایک بار پھر مشہور زمانہ ریس، کون جیتا؟

ہزاروں سال پرانی کچھوے اور خرگوش کی ریس کی کہانی تو آپ نے سُنی ہی ہوگی۔ خرگوش چھلانگیں مارتا بہت آگے نکل گیا اور پھر درخت کی چھاؤں میں سوگیا۔ کچھوا دھیرے دھیرے چلتا ہوا خوابِ خرگوش کے مزے لیتے ہوئے خرگوش کے پاس سے گزرا اور ریس جیت گیا۔

اِس کہانی پر دنیا بھر میں ڈرامے بھی بنائے گئے ہیں اور فلمیں بھی۔ بہت سی کتابیں بھی اس کہانی کی تھیم سے تیار کی گئی ہیں۔

بالی وُڈ کی معروف فلم ”کتھا“ میں بھی کچھوے اور خرگوش کی کہانی ہی پیش کی گئی تھی۔ اس میں خرگوش تھے فاروق شیخ اور کچھوے کار کردار ادا کیا تھا نصیرالدین شاہ نے۔

کسی نے کچھوے اور خرگوش کی ریس کی کہانی کو ویڈیو کی شکل میں تیار کیا اور اُسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کردیا۔ یہ کہانی اب وائرل ہوچکی ہے۔

یہ کہانی ایسپ کی ہے جو یونان کا رہنے والا تھا۔ اس کی اس کہانی کو پوری دنیا میں کلاسک کا درجہ حاصل ہے۔ ایسپ کی دیگر کہانیاں بھی مقبول ہیں مگر مقبولیت کی دوڑ میں یہ کہانی سب سے آگے ہے۔

کئی افراد نے ویڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔ اس کہانی کا انجام تو آپ جانتے ہی ہیں۔ ایک انسٹاگرام یوزر نے اصلی کچھوے اور خرگوش کی ریس کروائی۔ اس موقع پر لوگ جمع ہوگئے اور غیر معمولی جوش و خروش سے دیکھتے رہے۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ خرگوش فنشنگ لائن کے نزدیک پہنچ کر لاپروا سا ہوگیا اور ایک طرف پڑا رہ گیا۔

کچھوا دھیرے دھیرے چلتا ہوا آیا اور ریس جیت گیا۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ بعض کہاںی کبھی پرانی نہیں ہوتیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی تبصروں کا بھی ڈھیر لگ گیا۔ بعض تبصرے بہت دلچسپ بھی ہیں۔ کسی نے لکھا اگر خرگوش جیت جاتا تو اسکولوں کا سلیبس تبدیل کرنا پڑتا۔

ایک نے لکھا اب میں جان چکا ہوں کہ کچھوے کی کہانی تھی کیا، خرگوش واقعی ہار گیا تھا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ صرف کچھوا جانتا ہے کہ ریس میں کس طور اِن رہنا ہے یعنی جوش و جذبہ برقرار رکھنا ہے۔

Read Comments