متحدہ عرب امارات میں کاروبار شروع کرتے وقت تجارتی نام کا انتخاب ایک اہم قدم ہے۔ کیونکہ اس کا نام شہریوں کے سامنے آپ کے کاروبار کی نمائندگی کرتا ہے اور تمام قانونی اور لائسنسنگ مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقامی حکام کے ذریعے لائسنس کیلیے تجارتی نام رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ ان سرٹیفکیٹ کی وقتاً فوقتاً تجدید ہونی چاہیے۔
متحدہ عرب امارات میں اپنا تجارتی نام رجسٹر کروانے کے لیے اس آسان طریقوں پر عمل کریں۔
وزارت اقتصادیات متحدہ عرب امارات میں کاروباری سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ جن کی ہدایات درج ذیل ہیں۔
1- تجارتی نام کا تعلق لائسنس کی قسم سے ہونا چاہیے۔
2- یہ کسی دوسری کمپنی کے ذریعے رجسٹرڈ نہیں ہونا چاہیے۔
3- اس میں غلط الفاظ شامل نہیں ہونے چاہئیں اور عوامی احساس کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔
4- آپ کے کاروبار کا نام آپ کے بزنس کی قسم سے مماثل ہونا چاہیے۔
5- دبئی میں کاروباری نام کا انتخاب کرتے وقت، اہم ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ آپ کے کاروباری نام میں اللہ کا نام یا کوئی مذہبی حوالہ شامل نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اسے سرکاری اداروں کی نقالی کرنی چاہیے۔ مزید برآں، قانونی مسائل کو روکنے اور قابل احترام کاروباری شناخت کو یقینی بنانے کے لیے کسی اور کا نام، لوگو، یا ٹریڈ مارک استعمال کرنے سے گریز کریں۔
دبئی میں تجارتی نام رجسٹر کرنے کے لیے ”Invest in Dubai“ کے آن لائن پورٹل پر اپلائی کرسکتے ہیں۔ امارات میں درخواست دیتے وقت ذہن میں رکھنے کے لیے کچھ اضافی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
جیسا کہ اپنے کاروبار کے لیے کسی اور کے خاندان کا نام استعمال نہ کریں۔
جب تک کہ آپ کو ان کی اجازت نہ ہو اور وہ براہ راست ملوث ہوں۔ کاروباری مالکان کسی بھی ایسے ممنوع نام کا استعمال نہیں کر سکتے جس میں عالمی سیاسی تنظیمیں یا مذہبی فرقہ وارانہ تنظیمیں شامل ہوں۔
دبئی میں ٹریڈ لائسنس حاصل کرنے کیلئے قومی شناختی کارڈ ضروری ہے جسکی فیس 620 درہم ہے۔