Aaj Logo

شائع 30 ستمبر 2024 01:02pm

موسم سرما میں گیس کی فراہمی کا پلان تیار، کس کو زیادہ ترجیح ملے گی؟

حکومت کی جانب سے سردیوں میں گیس فراہمی کیلئے منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لیے گھریلو اور کمرشل صارفین پہلی جبکہ صنعتیں آخری ترجیح میں شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گیس کی فراہمی کے لیے ترجیحی آرڈر لسٹ میں ترمیم کرتے ہوئے کیپٹیو پاور یونٹس کو گیس کی فراہمی آخری ترجیح میں شامل کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں صنعتوں کو سی این جی اور سیمنٹ انڈسٹری کے ساتھ آخری ترجیح میں شامل کردیا گیا ہے۔

سندھ کے گھریلو صارفین کو بجلی پر ریلیف دینے کا بڑا منصوبہ تیار

اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین، اسپیشل کمرشل اور پراسیس انڈسٹری کو پہلی ترجیح میں شامل کیا گیا، کھاد فیکٹریوں اور پاورسیکٹر کو دوسری ترجیح میں رکھا گیا ہے جبکہ کیپٹیو پاور سمیت سیمنٹ اور سی این جی کو آخری ترجیح دی جائے گی۔

Read Comments