Aaj Logo

شائع 30 ستمبر 2024 09:27am

ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں، اہم اعلان

وزیرخزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایف بی آر کے چیئرمین نے واضح کہا تھا کہ ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سسٹم میں سست روی اور پیچیدگیوں کے باعث انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں عوام کو مشکلات کا سامنا رہا تو کراچی چیمبر سمیت مختلف حلقوں نے تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا اور اس دوران مختلف ذرائع کا کہنا تھا کہ توسیع کے قوی امکانات ہیں۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ایف بی آر کو ملک بھر کی ٹیکس بارز اور ایسوسی ایشنز کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نظام کی ناکامی کے باعث انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں ممکنہ ایک ماہ کی توسیع کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر فراز فضل شیخ نے بتایا کہ اتوار کو چھوٹے ریٹرز (تنخواہ دار طبقہ) کو ایف بی آر سسٹم کی جانب سے ریٹرز جمع کرائے جانے کا پیغام وصول ہوا لیکن گزشتہ دو دنوں کے دوران بھاری ڈیٹا والے ریٹرن اپ لوڈ یا موصول نہیں ہوئے۔ اس کے لیے تاریخ میں فوری توسیع کی ضرورت ہے تاکہ تعمیل کرنے والے ریٹرن فائلرز کی طرف سے جمع کرائے جانے والے ریٹرن کے التوا کو صاف کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ایف بی آر کے ساتھ ہماری پہلے کی بات چیت کے باوجود یہ حل نہیں ہوا، جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کے لیے 30 ستمبر 2024 کی مقررہ ٹائم لائن کے اندر ٹیکس گوشوارے جمع کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

کیا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران ٹیکس گوشواروں میں تیزی سے پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں، جن کو مرتب کرنے اور پیش کرنے کے لیے کافی وقت اور محنت درکار ہے۔ بہت سے ٹیکس دہندگان قوانین اور ریٹرن فارم کی پیچیدگی کی وجہ سے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایف بی آر سے ایک فوری رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی آر آئی ایس سسٹم کے ناکارہ اور سست کام کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ IRIS کمپلائنٹ ٹیکس دہندگان کے سست کام کے نتیجے میں نہ صرف ریٹرن پر کارروائی اور فائل کرنے سے قاصر ہیں۔

ایف بی آر کا سسٹم بیٹھ گیا، گوشوارے جمع کروانے میں مشکلات

Read Comments