سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ ایسے شخص کو جس پر ریپ کے چارجز ہیں ایکسٹریم پوزیشن پر بٹھائیں گے تو پھر کیا رہ جائے گا۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے خاتون اینکر کے خلاف استعمال کئے گئے الفاظ پر کہا کہ آپ ذاتیات پر نہ جائیں، کوئی اینکر ہیں یا میڈیا کی خواتین ہیں، وہ باہر نکلی ہیں روزگار کما رہی ہیں، عزت کما رہی ہیں، آپ ان کو اس غلاظت سے بھرو۔
راولپنڈی میں احتجاج پر عمران خان اور علی امین گنڈاپور کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
انہوں نے کہا کہ ’جب تک ایسے شخصیت کو جس کے اوپر ریپ کے چارجز ہوں، اُس آدمی کو آپ ایسی پوزیشن پر پبٹھائیں گے، کیا رہے گا‘۔
فیصل واودا نے کہا کہ میں مریم نواز کی سیاست کا کبھی حامی نہیں رہا، لیکن اگر کوئی ان کی طرف آگے بڑھے گا، یا میڈیا کی طرف بڑھے گا، میرے دشمن کی ماں بہن بیٹی کی طرف بڑھے گا تو پھر ہم دیکھتے ہیں کہ کیسے بڑھتا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا انقلاب لانے کا اعلان، گولی کے جواب میں 10گولیاں چلانے کی دھمکی
انہوں نے مزید کہا کہ بات غیرت کی ہے اور حکومت کو بھی ایکشن لینا چاہیے، حکومت نے کیا وزارت داخلہ چھولے بیچنے کے لیے رکھی ہے، میں تو اسے پتنگ کی طرح نیچے لے آؤں گا، میں بڑا کلیئر ہوں، پاکستان کو اب پاکستان کرکٹ ٹیم نہیں بننے دوں گا، چاہے اکیلا ہی کیوں نہ کھڑا ہوں۔