Aaj Logo

شائع 29 ستمبر 2024 05:35pm

مٹی کے تودے گرنے سے نیپال میں 130 سے زائد افراد ہلاک

نیپال میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں لاپتا ہیں۔ سیلابی ریلوں میں بہنے والوں کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔

دارالحکومت کاٹھمنڈو کے نزدیک مٹی کے تودے گرنے سے بسوں اور مکانوں میں دب کر ہلاک ہونے والوں کو نکالا جارہا ہے۔ زخمیوں کو کاٹھمنڈو کے اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔

نیپال کے دیہی علاقوں میں بیشتر سڑکیں بند ہیں۔ پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے بہت سے علاقوں میں سڑکوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

دیہی علاقوں میں ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بہت سے فصلوں کی پیداوار کھیتوں میں پڑی تھی کہ بارش نے آلیا۔

تین دن کی موسلا دھار بارشوں کے بعد آج (اتوار کو) موسم قدرے بہتر ہے تاہم مٹی کے تودے گرنے سے تین اہم شاہراہوں کے بند ہو جانے سے کاٹھمنڈو تک پہنچنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر کے لوگ بہت حد تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

نیپالی پولیس اور امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ مٹی تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے علاوہ سیلاب کے باعث 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 60 سے زیادہ لاپتا ہیں۔

Read Comments