کراچی کے آرٹس کونسل میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹول میں بیک ٹو دا اسٹیج کے نام سے آرٹ نمائش سجائی گی۔
آرٹس کاؤنسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچرفیسٹول اپنی آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔
فیسٹول میں آرٹ نماٗش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح وزیر ثقافت سندہ سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کاونسل احمد علی شاہ نے کیا
پردے کے پیچھے رہنے والوں کوخوبصورت رنگوں کے ذریعے مصوروں نے کینوس کی زینت بنایا اور ایسے رنگ بھرے کے تصویریں دیکھ کر حقیقت کا گماں ہونے لگا
آرٹسٹوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پلیٹ فارم ناصرف ان کی رہنمائی کرتے ہیں بلکہ انہیں آگے بڑھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں
آرٹ نماٗش میں نئے ابھرتے ہوئے آرٹسٹوں کا کام شوکیس کیا گیا، دیکھنے والوں نے آرٹسٹوں کی کاوششوں کو خوب سراہا۔
فیسٹیول میں سجے رنگا رنگ میلے میں جہاں میوزک، ڈانس اور تھیٹر کا اہتمام تھا وہیں آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔
تیسرے دن میگا میوزک کنسرٹ رنگ جمادیا
میگا میوزک کانسرٹ میں دنیا بھر سے آئے موسیقاروں نے اپنی آواز کا جادو دیکھایا، ملکی اور غیر ملکی گلوکاروں نے مشرقی اور مغربی سسروں کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ۔
بیرون ملک سے آئے فنکار پاکستان کی مہمان نوازی کے گرویدہ ہوگئے کہتے پاکستان کے لوگ مہمان نواز ہیں ۔
دل کو موہ لینے والے میوزک نے شائیقن موسیقی کو جھومنے پر مجبور کر دیا، نوجوانوں سمیت موسیقی سے پیار کرنے والوں کی بڑی تعداد کنسرٹ میں شریک ہوئی۔