Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2024 11:56pm

پنجگور میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، سوئے ہوئے 7 مزدور جاں بحق

پنجگور کے علاقے خدا بادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے اور تمام ہی افراد پنجگورکےعلاقےمیں مزدوری کرتے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمی کو پنجگور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناختجاں بحق ہونے والوں میں ساجد ولد اللہ بخش، فیاض ولد اللہ دتہ، خالد ولد فدا حسین، شفیق ولد فیض بخش، افتخار ولد اقبال سلمان ولد فیاض اور بلال ولد شوکت کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مذمت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے 7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں پر فائرنگ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، مام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعلٰی بلوچستان کا درعمل

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ آج پھر دھرتی پر بے گناہوں کا لہو گرا ہے، دہشتگرد بے گناہوں کے قتل کا حساب دنیا و آخرت دونوں میں دیں گے، بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے غریب پاکستانی مزدوروں پر وار کیا ہے۔

انھوں نے کہا دہشتگرد کب تک بلوں میں چھپیں گے ، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے۔

Read Comments