Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2024 10:37pm

سمندر کی تہہ میں گھومتی ٹانگوں والی انوکھی مچھلی

ماہرین نے ایک ایسی مچھلی کے بارے میں تحقیق کی ہے جو سمندر کی تہہ میں تیرتی نہیں بلکہ چلتی ہے اور اس کے لیے قدرت نے اُسے ٹانگیں عطا کی ہیں۔

کرنٹ بایولوجی میں شائع ہونے والی تحقیقات کا معرکہ آرا قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس مچھلی کے بارے میں سے اس بات کو سمجھنے میں غیر معمولی مدد مل سکتی ہے کہ انسانوں اور دیگر جانداروں میں مختلف خصوصیات کیونکر پروان چڑھیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے پوسٹ ڈاکٹورل فیلو کورے الرڈ کو یہ مچھلی 2019 میں کیپ کاڈ کی میرین بایولوجیکل لیباریٹری میں دیکھنے کو ملی تھی۔

الرڈ اور اُن کے ساتھیوں کو سمندر کی تہہ میں تیرنے کے بجائے اپنی متعدد ٹانگوں کی مدد سے چلتی مچھلی نے حیرت زدہ کردیا۔ انہوں نے جینیاتی حوالے سے ’سی رابنز‘ کے بارے میں تحقیق کی ٹھانی۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ جنہیں وہ ٹانگیں سمجھتے ہیں وہ دراصل مچھلی کے پَر ہی ہیں جو جینیٹک میوٹیشن سے ٹانگوں جیسے دکھائی دیتے ہیں۔

Read Comments