Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2024 07:14pm

چین کی نیوکلئیر آبدوز ڈوب گئی، خفیہ سیٹلائٹ تصاویر جاری

چین کی ایک ایٹمی آبدوز تیاری کے مرحلے میں ڈوب گئی۔ یہ واقعہ چین کے لیے بڑے پیمانے پر سُبکی کا باعث بنا ہے۔ سیٹلائٹ سے لی گئی تصویریں وائل ہوئی ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینیر عہدیدار نے بتایا کہ یہ ایٹمی آبدوز شپ یارڈ کی حدود ہی میں ڈوب گئی۔

ژاؤ کلاس کی اس ایٹمی آبدوز کا تیاری کے مراحل میں ڈوب جانا چین کے لیے سانحہ ہے کیونکہ اسے بحیرہ جنوبی چین کے پانیوں میں غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے اور ان چیلنجز سے نپٹنے کے لیے اُسے اپنی بحریہ کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنائے رکھنا ہے۔

سیٹلائٹ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایٹمی آبدوز دریائے یانگزی کے کنارے واقعے سوانگلِن شپ یارڈ میں مئی اور جون کے درمیان کسی وقت ڈوبی۔

کرینوں کی موجودگی اس بات کی طرف اشارہ کر ہی ہے کہ ایٹمی آبدوز کو دریا کی تہہ سے نکالا جائے گا۔

یہ سانحہ ایک ایسے وقت رونما ہوا ہے جب چین مختلف سمندروں میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے بحریہ کو زیادہ سے زیادہ طاقتور بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

چین اپنی بحریہ کی افرادی قوت بھی بڑھا رہا ہے اور اُسے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس بھی کر رہا ہے۔

Read Comments