ایرانی حمایت یافتہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہو چکے ہیں، حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے عبوری سربراہ کے نام کا اعلان بھی کردیا ہے۔
حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا عبوری سربراہ لیڈر مقرر کردیا ہے۔
اس سے قبل نعیم قاسم حزب اللہ کے بطور نائب سربراہ خدمات انجام دے رہے تھے۔
حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے دعوے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل
عرب میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے، ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ شہید کے خالہ زاد بھائی اورداماد ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کے مسلسل تین مرتبہ رکن رہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے آپریشن نیو آرڈر کے نام سے کی جانے والی کارروائی کے دوران بیروت کے نواح میں داہیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے سینٹرل ہیڈ کوارٹرز پر کی جانے والی بمباری کے دوران ایک ٹن بارود والے 80 بم گرائے گئے۔ ان حملوں میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب کے علاوہ حزب اللہ کے جنوبی فرنٹ کمانڈر علی الکرکی بھی شہید ہوئے۔
حسن نصر اللہ کی موت کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے متعدد ٹوئٹ جاری، آخری الفاظ کیا تھے؟
اسرائیلی فورسز نے یہ جاننے کے بعد کہ حسن نصراللہ بنکر میں ہے، بمباری مزید شدید کردی اور کئی بم بنکر پر گرائے جس کے نتیجے میں ان کی شہادت واقع ہوئی۔