Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2024 06:25pm

کراچی میں ریس لگانے والے ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

کراچی کےعلاقے سفاری پارک میٹرو مارٹ کے قریب ریس لگانے والے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔

حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکرز کے ڈرائیور، ٹینکرز چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکرز کو ہی آگ لگا دی۔

عوام نے ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے کچلے جانے والے نوجوان کو ٹینکر کے نیچے سے نکالا، لیکن موٹر سائیکل سوار کچلے جانے کے سبب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

موٹر سائیکل سوار کی لاش کو اسپتال روانہ کردیا گیا، لاش کی اسپتال روانگی کے ساتھ مشتعل عوام نے شدید احتجاج کیا۔ مشتعل عوام نے احتجاج کرتے ہوئے واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی۔

حادثے کا شکار موٹر سائیکل سوار نوجوان کو محمد ذیشان کے نام سے شناخت کیا گیا، جاں بحق محمد ذیشان کی عمر 21 سال تھی۔

Read Comments