Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2024 03:58pm

بسکٹ چائے آپ کے لئے کیوں نقصان دہ ہے؟

کیا آپ اپنے دن کا آغاز گرم چائے کے کپ اور بسکٹ کے ساتھ کرتے ہیں؟ اب وقت آگیا ہے کہ اس عادت اورروٹین کو تبدیل کیاجائے۔ بسکٹ اور چائے کا امتزاج بہت سے لوگوں کے لئے صبح یا شام کی ایک عام روٹین ہے لیکن یہ آپ کے خیال سے کہیں زیادہ نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

ماہر غذائیت کے مطابق بسکٹ اور چائے کاایک ساتھ استعمال آپ کے ہارمونز میں خلل ڈال سکتا ہے اور صحت کے مختلف مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

کھانے میں زیادہ مرچیں ہوگئی ہیں ، یہ 5 ماہرانہ ٹپس آزمائیں

خاص طور پر پیک شدہ بسکٹس ، اکثر ریفائنڈ چینی سے بھرے ہوتے ہیں۔ زیادہ چینی کا استعمال خون میں شکر کی سطح کو بلند کرنے ، سوزش اور ہارمونل عدم توازن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے. یہ وزن میں اضافے، انسولین کی مزاحمت، اور صحت کے دیگر مسائل کا بھی پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

بہت سے بسکٹوں میں ریفائنڈ آٹا یا میدہ استعمال ہوتا ہے یہ آپ کے آنتوں کے مائکروبائیوم میں خلل ڈال سکتا ہے ، جس سے سوزش اور ہارمونل سگنلنگ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ میدے کی زیادہ مقدار کا استعمال وزن میں اضافے اور ہاضمے کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

بہت زیادہ پام آئل، بسکٹ سمیت بہت سے پروسیسڈ کھانوں میں ایک عام جزو ہے، کو صحت کے مختلف خدشات سے منسلک کیا گیا ہے۔

چائے اور بسکٹ کے صحت مند متبادل کے طور پرآپ ہربل چائے پر غور کر سکتے ہیں۔ جو ذائقے کے ساتھ ساتھ طبی فائدے بھی دے سکتی ہیں۔

ثابت دھنیا کی چائے

اگر آپ کو ہائپوتھائیرائڈزم ہے توثابت دھنیا کی چائے آپ کے ہارمونز کو متوازن کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

میتھی دانہ کی چائے

ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے میتھی دانہ چائےبہترین ہے، جو بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

سونف اوراجوائن چائے

اگر آپ کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے تو یہ امتزاج قبض کو دور کرنے اور ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔

کڑی پتوں کی چائے

کڑی پتے کی چائے بالوں کی نشوونما کے لئے فائدہ مند ہے اور بالوں کے گرنے کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔

اوپر بیان کردہ جڑی بوٹیوں کی چائے جیسے صحت مند متبادل کا انتخاب کرکے ، آپ اپنے ہارمونل توازن اور مجموعی صحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

Read Comments